یورپی یونین کی جانوروں کو بے سدھ کیے بغیر ذبح کرنے پر پابندی برقرار، اسرائیلی سفیر نے فیصلے کو یہودی طرز زندگی پر حملہ قرار دے دیا
یورپی یونین کی عدالت انصاف نے بیلجیئم میں جانوروں کو کوشر اور حلال کرنے سے پہلے ساکت یا بے سدھ کرنے کی پابندی کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور مذہبی گروہوں کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔
یورپی یونین کی اعلی ترین عدالت نے جانوروں کے حقوق کی بنیادوں پر انھیں ذبح کرنے سے پہلے بے سدھ کرنے کے بیلجیئیم کے قانون کی حمایت کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیلجیئم میں اسرائیل کے سفیر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ’تباہ کن فیصلہ اور یورپ میں یہودیوں کی زندگی کے لیے ایک دھچکا‘ قرار دیا ہے۔
اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے یورپی راہبوں کی کانفرنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پورے یورپ میں یہودی برادری اس فیصلے کو محسوس کرے گی۔